تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

سفری پابندیوں میں تبدیلی، اہم شرائط عائد

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) نے یکم اکتوبر سے لگائی گئیں سفری پابندیوں میں تبدیلیاں کر ‏دیں۔

این سی او سی نے 5نومبر سے پاکستان آنے والےتمام مسافر کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏‏6 سال اور زائد عمر کے مسافروں کو 72گھنٹے پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ دکھانا ہو گا۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں آنے والا ایئرٹریفک 10نومبر سے پوری طرح فعال ہوگا، کورونا کےزیادہ کیسز پر ‏‏5 ممالک کوسی کیٹگری میں شامل کرلیاگیا ہے۔

چھ ممالک کو کوروناکی شرح بڑھنے پر ہائی رسک کیٹگری میں شامل کیاگیاہے جن میں روس ،ایران ، ایتھوپیا ، ‏جرمنی اور افغانستان شامل ہیں۔ کیٹگری بی کے6ممالک پر فی الحال کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی گئی۔

سی کیٹگری کے علاوہ دیگرممالک سے آنیوالوں کیلئے ریپڈ ٹیسٹ ختم کردیئےگئے ہیں۔ آرمینیا،عراق،تھائی لینڈ، ‏میکسیکو، یوکرائن سی کیٹگری میں شامل ہیں۔ بی کیٹگری ممالک سے آنیوالے مسافر کا علامات کی بنیاد پر ‏ٹیسٹ ہو گا۔

افغانستان سے بذریعہ سڑک آنیوالے بغیر ویکسینیشن اور پی سی آر ٹیسٹ سے آسکتے ہیں افغانستان سے ‏بذریعہ سڑک آنیوالوں کو72گھنٹے قرنطینہ ،پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -