پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

سندھ اسمبلی میں چارپائی لانے کا معاملہ: اسپیکر کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ اسمبلی میں گذشتہ روز پیش آئے افسوسناک واقعے پر اسپیکر نے ایکشن لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں "چارپائی” لانے والے ارکان اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی ہے، ارکان میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈربلال احمد سمیت سعید احمد، رابستان ، ارسلان تاج، محمد علی عزیز، عدیل احمد، شاہ نواز جدون، راجہ اظہرخان شامل ہیں۔

پابندی کا شکار ارکان سندھ اسمبلی کےموجودہ سیشن میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل نے اسپیکر سندھ اسمبلی کےفیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک عمل قرار دیا، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی سندھ حکومت کےدباؤ میں آکر فیصلے نہ کریں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا گلا گھونٹ کر سویلین ڈکٹیٹر شپ قائم کردی گئی ہے، ہم غیر آئینی اور سفارشی نادر شاہی فرمان نہیں مانیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی اجلاس میں چارپائی کیسے پہنچی؟

گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں اس وقت شدید بدنظمی پیدا ہوئی جب اپوزیشن ارکان بطور احتجاج چارپائی اور بستر ایوان میں لے آئے، اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ ” یہ جمہوریت کا جنازہ ہے” ہے۔

دوران اجلاس اسپیکر نے ریمارکس دئیے کہ اراکین اسمبلی نے سندھ اسمبلی کے قوائد کی خلاف ورزی کی ہے، اپوزیشن ارکان کی جانب سے چارپائی لانے اور جمہوریت سے متعلق ریمارکس پر حکومتی ارکان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور جملے کسے، جس کے باعث دونوں جانب سے شدید ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کیا گیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی ارکان کو تحمل مزاجی سے کام لینے کی ہدایت کرتے رہے مگر حکومت و اپوزیشن ارکان نے ان کی ایک نہ سنی۔

اہم ترین

مزید خبریں