اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چارسدہ جلسے سے قبل عوام کے نام اہم پیغام جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو بیان شیئر کیا گیا ہے، جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کل جلسے کے لئے چارسدہ آرہا ہوں، جلسے سے قبل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرونگا۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چاہتا ہوں کہ آپ بھرپور طریقے سے جلسے میں شرکت کریں تاکہ آپ کو اپنی حقیقی آزادی کا پیغام دوں۔
یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بے سمت بھٹک رہی ہے، عمران خان
اس سے قبل عمران خان سے خیبرپختونخوا کی سیاسی قیادت نے بنی گالہ میں ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں وزیراعلیٰ کے پی سمیت ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،ضلعی صدور،جنرل سیکریٹریز شامل تھے۔
ملاقات میں عمران خان نے صوبے کی سیاسی قیادت سےخطاب بھی کیا اور مستقبل کے سیاسی روڈ میپ سے بھی شرکا کو آگاہ کیا۔
Chairman PTI @ImranKhanPTI’s message for Charsadda. He will visit flood affected people, and address a public gathering too. pic.twitter.com/GJJIQPonvu
— PTI (@PTIofficial) September 16, 2022