بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

چارسدہ: بہنوئی نے "کم سن سالی ” کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں درندہ صفت شخص نے اپنی دس سالہ "سالی” کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔

تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود کے پی میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات کم نہ ہوسکے، گذشتہ سال ماہ اکتوبر میں چارسدہ میں ڈھائی سالہ ننھی زینب وحشی درندے کی ہوس کا شکار ہوئی تھی، بعد ازاں ڈھائی سالہ بچی کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا۔

ایک بار پھر چارسدہ میں بچیوں سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق تھانہ پڑانگ کے حدود میں دس سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ میں بچی سےزیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وحشی درندے کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کی شناخت سلیم کے نام سے کی گئی ہے، جس نے اپنی دس سالہ سالی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:  پنسل لینے دکان پر جانے والی بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی

اس سے قبل بھی چارسدہ میں ماہ اکتوبر میں ڈھائی سال کی بچی کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی سے اٹھارہ گھنٹے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ بچی کا پیٹ اور سینہ چیرا گیا۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں‌ نوشہرہ میں سات سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، پولیس کے مطابق بچی کی لاش کھیت کے قریب ٹینک سے ملی، علاقہ مکینوں بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں دو ملزمان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں