تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

چارسدہ موٹروے پر متاثرین کی خیمہ بستی ختم کردی گئی

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ موٹروے پر سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چارسدہ موٹروے پر قائم سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی کو ختم کردیا گیا جبکہ خان اسپورٹس کمپلیکس سے ریلیف کیمپ بھی ختم کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بحالی کے لیے سروے کے لیے متاثرین کو واپس گھروں کو بھیج رہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) چارسدہ ثانیہ صافی کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے عمل کے لیے متاثرین کو گھروں تک منتقل کرنا ضروری ہے انہیں امداد گھروں میں فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب متاثرین نے الزام عائد کیا کہ انہیں زبردستی کیمپوں سے نکالا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ میں سیلاب متاثرین نے موٹروے چھوڑنے سے انکار کردیا تھا اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثانیہ صافی سے الجھ گئے تھے۔

سیلاب متاثرین کا موٹروے چھوڑنے سے انکار، خاتون افسر سے الجھ پڑے

سیلاب متاثرین نے موٹروے پر پناہ لے رکھی تھی انہیں کیمپس منتقل کیا جارہا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ موٹروے پر موجود کچھ لوگوں نے کیمپس میں منتقل ہونے سے انکار کیا اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ان کی ٹیم پر حملہ کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق حملے میں پولیس اہلکار سمیت خاتون ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثانیہ صافی بھی زخمی ہوگئی تھیں۔

اے ڈی سی ثانیہ صافی کا کہنا تھا کہ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ ہمارے گھروں سے کیچڑ نکالنے کا بندوبست کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ لوگ سیلاب متاثرین کے بھیس میں موجود لوگوں کو عطیات نہ دیں۔

Comments

- Advertisement -