تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت سے کراچی آئے طیارے کی حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا بھارت سے آئے طیارے کی کراچی آمد کی فیک نیوز سے متعلق سول ایوی ایشن نے بھی حقیقت بیان کر دی۔

سی اےاے کے مطابق مارشل آئی لینڈ میں رجسٹرڈ معمول کا چارٹرڈ طیارہ پاکستان آیا تھا۔ چارٹرڈ طیارے کا حیدرآباد دکن سے ری فیول کےعلاوہ بھارت سےکوئی تعلق نہیں تھا۔

بھارتی طیارہ پاکستان کیوں آیا ؟ طیارے میں جانے والے 12 افراد کون تھے؟

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ خالی چارٹرڈ طیارہ کراچی آیا اور اپنے 12 مسافروں کو لےکر دبئی روانہ ہوا اس متعلق سوشل میڈیا پر کہانیاں گھڑی جا رہی ہیں، فیک نیوزکےذریعےمختلف سازشی تھیوریز کو بڑھاوا دیا گیا اصل حقیقت سامنے آنے کے بعد فیک نیوز کا ایک اور قصہ تمام ہوا۔

گذشتہ روز بھارت سےآنے والاچارٹرطیارہ کراچی ائیرپورٹ سے بارہ مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوا تھا، 12 مسافروں میں 2غیر ملکی مسافر بھی سوار ہوئے۔

ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا تھا کہ چارٹر طیارہ بھارت کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ حیدرآباد دکن سے کراچی آیا، چارٹر طیارہ گلوبل بمبار ڈیئر جی فائیو ہے۔

Comments

- Advertisement -