جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بہاولپور: جدید ڈیوائس کے ذریعے نقل کرنیوالے15امیدوارگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور : پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں جدید الیکٹرانک سسٹم کےذریعے نقل کرنے والے15امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، پولیس نے ماسٹر مائنڈ کو بھی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپورمیں سب انسپکٹرزکی بھرتی کے لئے ہونے والے پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں جدید الیکٹرانک سسٹم کےذریعے نقل کرائی جارہی تھی۔

امیدواروں کے کپڑوں میں نقل کے لئے جدید ڈیوائسز لگی ہوئی تھیں اور ان کو اسی الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے امتحانی سوالات کے جوابات بتائے جارہے تھے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 15 امیدواروں کو اپنی حراست میں لے لیا، جدید ڈیوائسز سمیت تمام آلات بھی تحویل میں لے لئے گئے۔

پولیس نے امیدواروں اور نقل کروانے والے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے نقل کرانے والے ماسٹر مائنڈ انسپکٹرسیف اللہ کو ایک مقام پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

بہاولپور پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امیدواروں سے امتحان پاس کروانے کے عوض لاکھوں روپے لئے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں