تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ملکی سالمیت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دینگے، چوہدری نثار

کراچی : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ملکی سالمیت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دینگے، کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے، ایم کیوایم کے قائد کیخلاف برطانوی حکومت کو باقاعدہ ریفرنس بھیج رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک کے خلاف بات کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، پاکستان کی سالمیت پر کسی صورت میں آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ شہر کے امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے، امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی ہوگی۔

گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں ، شرپسندوں اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے، صوبہ میں امن کے قیام کے لئے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، جنہیں رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے ، جہاں کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبرکراچی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے جبکہ اجلاس میں شرکت کے لئے آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلی افسران کو بھی طلب کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس بھی جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -