جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

مودی الیکشن جیتنے کے چکرمیں ایشیا کوآگ میں دھکیل رہا ہے‘ گورنرپنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پلواما حملے کی آڑمیں مودی پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنرپنجاب نے آرٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، اقلیتوں کے بھی پاکستان میں وہی حقوق ہیں جومسلمانوں کے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پلواما حملے کی آڑمیں مودی پاکستان کوتنہا کرنا چاہتا تھا، مودی اپنی سازش میں ناکام ہوچکا آج بھارت خود تنہا ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

گورنرپنجاب نے کہا کہ مودی الیکشن جیتنے کے چکرمیں ایشیا کوآگ میں دھکیل رہا ہے، بھارت کشمیریوں پرظلم کے پہاڑتوڑ رہا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عمران خان کے فیصلے کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، 28 ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔

گورنرپنجاب کا برطانوی اوریورپی پار لیمنٹ کے اراکین کوخط

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی ویورپی ارکان پارلیمنت کو خط لکھ کر بھارتی جارحیت اور جنگی جنون سے آگاہ کیا تھا۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ پلواما واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں، ہم پاکستان کے دفاع اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں