اشتہار

عمران خان پر تنقید نہیں کرنا چاہتا،چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان پر تنقید نہیں کرنا چاہتا اور مجھےاچھا نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی میں شامل ہوکرن لیگ کو برا بھلا کہوں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چاکرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پینتیس سال سیاست میں گزرگئے، بڑے بڑےعہدے آئے اللہ نے انکار کی ہمت دی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں میرا اچھا وقت گزارا ہے،چاہتا ہوں کہ الیکشن کے بعد عزت کیساتھ کسی پارٹی میں جاؤں۔

- Advertisement -

چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کو کہا تھا کہ مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں،میں عمران خان پر تنقید نہیں کرنا چاہتا مگر مجھے یہ بھی اچھا نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی میں شامل ہوکر نون لیگ کو برا بھلا کہوں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس لیے کامیاب ہوا کیونکہ اسکے ساتھ کام والے لوگ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری طاقت میرے غریب عوام ہیں،عوام اور پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں