پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

‘پاناما کا فیصلہ آتے ہی استعفیٰ دے دوں گا‘ چودھری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خاں کا کہنا ہے کہ سیاست مذاق بن کررہ گئی ہے‘ پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی وہ وزارت اور قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری نثارعلی خان نے وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پریس کانفرنس کی کسی کو اطلاع نہیں دی تھی۔ شاید یہ میری زندگی کی مشکل ترین پریس کانفرنس ہے‘ یہ پریس کانفرنس میرے لیے وبال بن گئی تھی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھاکہ میں ناراض نہیں ہوں‘ نوازشریف اورمسلم لیگ ن کےساتھ پوری زندگی داؤپرلگائی۔کسی نہ کسی امورپروزیراعظم ہاؤس کی ہرمیٹنگ میں موجود ہوتا ہوں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور استعفیٰ دینے جارہے تھے لیکن لوگوں نے کہا کہ الزام آئے گا کہ مشکل ترین وقت میں چھوڑ کر چلا گیا‘ انہوں نے اعلان کیا کہ جس دن پاناما کا فیصلہ آئے گا اس دن میں استعفیٰ دے دوں گا چاہے وہ میاں نواز شریف کے حق میں ہوں یا ان کے خلاف ہو۔

- Advertisement -

 انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو مرتبہ جب پریس کانفرنس طلب کی تو اس وقت آپ کے تجزیے بالکل درست تھے۔ چودھری نثار نے اپنے حلقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاست مذاق بن گئی ہے ‘ آئندہ الیکنش میں حصہ نہیں لوں گا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں شکوہ کیا کہ 45دن میں صرف3مرتبہ وزیراعظم ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل،کیبنٹ میٹنگ اور پارلیمنٹ سےمتعلق میٹنگ میں بلایاگیا‘ بن بلائے میں کہیں نہیں جاتا ہوں۔

انہوں نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئی ٹرینیں آپ کو مبار ک ہوں ‘میں اسی ٹرین کامسافرہوں جس میں شروع سےسفرکیا۔

چودھری نثار نے میڈیا کی وساطت سے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ ا گر آپ کامیاب ہوں تو لوگ آپ کو مخالفین کے سر کاٹنے کے مشورے دیں گے‘ لیکن میں جانتا ہوں یہ آپ کی فطرت نہیں ہے‘ معاف کیجئے گا اور بھول کر آگے بڑھنے کی پالیسی پر عمل کریئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ میں اندر سے مشکلات یا سازشوں کا شکار رہا‘ پارٹی کے اندرمخالفین  1985سے ایک ہی الزام لگاتے آئے ہیں‘ یہ پارٹیوں کے اندرونی معاملات ہوتے ہیں لیکن میرے لیے فخر کی بات یہ ہے کہ مخالفین نے بھی اعتراف کیا کہ یہ پارٹی چھوڑ کرنہیں جائے گا۔

چودھری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کونوازشریف نے اپنی محنت سے قائم کیا‘ نوازشریف کےساتھ اوربھی دوست تھے جس میں بھی شامل تھا۔ میرے لئے ایک بڑی مشکل تھی مجھےاس پارٹی سے پیارہے ‘ اسے ہم نے ایک ایک اینٹ رکھ کرقائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پوری عمر نوا زشریف کے سامنے سچ کہا چاہے کتنا ہی کڑوا کیوں نہ ہو‘ کبھی بھی ان کی جھوٹی تعریف نہیں کی بلکہ ہمیشہ غلطیوں کی نشاندہی کی۔  کچھ لوگ چاہتے تھے کہ ایک سیٹ خالی ہوجائے تو ان کے لیے جگہ بن جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے اپنے خاندان کے فوجی پسِ منظر کے حوالے سے کہا کہ مجھے اس پر فخر ہے لیکن میں سیاستداں ہوں اور سویلین سپریمیسی پر کبھی سمجھوتا  نہیں کیا۔ مجھ پر فوجی پس منظر اور ڈان لیکس کے حوالے سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں