ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

چوہدری پرویز الٰہی کو بھی اٹک جیل منتقل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک : سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بھی اٹک جیل منتقل کردیا گیا ، پرویزالٰہی کو15دن نظربند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا جیل میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔

ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم نے پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کرکے انھیں فٹ قرار دیا۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتارکیا تھا، جس کے بعد انھیں ایم پی او کے تحت پندرہ دن نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

آرڈر میں کہا گیا کہ پرویزالٰہی کی وجہ سےامن وامان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سپورٹر بہت زیادہ ہیں، جو اسلام آباد کی صورتحال خراب کرسکتے ہیں۔

ایس ایس پی اسپیشل برانچ اور آئی بی نےنظربند کرنے کی سفارش کی تھی ، آرڈر میں مزید کہا گیا تھا کہ پرویز الٰہی پی ٹی آئی پنجاب کے صدر ہیں ، بدامنی پیدا کرنے میں ملوث رہے، پرویز الٰہی عوامی امن وسکون کو مزیدبگاڑ سکتےہیں۔

ایم پی او آرڈر کے مطابق پرویز الٰہی سےحامیوں کواشتعال دلانے کی صورت میں عوامی املاک کونقصان کاخطرہ ہے، ماضی میں بھی پرویز الٰہی نےپی ٹی آئی کےحامیوں کوقانون ہاتھ میں لینےپراکسایا، پی ٹی آئی کارکنوں کواسلام آبادمیں سرکاری،نجی املاک کونقصان پہنچانےپراکسایا، پرویز الٰہی ان عمارتوں کو نقصان پہنچانے پر بھی اکساتے رہے جو ریاست کی علامت ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں