جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

چوہدری شجاعت حسین کی حکومت اور اپوزیشن سے جلسے منسوخ کرنے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن سے جلسےمنسوخ کرنے کی اپیل کردی اور کہا ملک اس قسم کی خطرناک محاذآرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپوزیشن اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کے مفاد میں جلسےمنسوخ کریں، پاکستان اس قسم کی خطر ناک محاذ آرائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مہنگائی کےپسےعوام جلسوں،نمبرزکی سیاست سےسخت پریشان ہیں ، سیاسی مسابقت ملک میں افراتفری اور بحران پیدا کرسکتی ہے۔

سربراہ ق لیگ نے کہا کہ افراتفری، بحران کا فائدہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کو ہوگا، ہمیں چھوٹی پارٹی کہنےوالے بھول گئےہیں کہ ملک کیلئے بڑے فیصلے کئے۔

عدم اعتماد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہار اور جیت کو انا کامسئلہ بنائےبغیرووٹنگ میں حصہ لیں، مخالفت مول لینے کےباوجود ہم نےصلح جوئی کو ترجیح دی۔

خیال رہے گذشتہ روز تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا تھا ، بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے 23مارچ کو لانگ مارچ کرنےکا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب رخ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ کے سامنے بھرپور پاور شو کریں گے اور تاریخی اجتماع منعقد کر کے پی ڈی ایم اور پی پی سمیت اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیں گے، امید ہے یہ سب ہمارے ساتھ ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں