جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی باتوں کی نفی ممکن نہیں، شجاعت حسین

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی باتوں کی نفی ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے، انہوں نے قومی سلامتی،امن وامان،معاشی صورتحال کے نکات اجاگر کئے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کوغلط رنگ دینا ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔

ق لیگ کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی آئی ایس پی آرکی باتوں کی نفی ممکن نہیں ، ہمیں قومی اداروں پر فخر ہے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے فساد وانار کی نہیں پھیلنی چاہیے۔

اہم ترین

مزید خبریں