تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دھوکہ یا پھر کچھ اور؟ سعودی شہری سر پکڑ کر بیٹھ گیا

ریاض: سعودی شہری سے پلاٹ اپنے نام کروا کر بیوی نے خلع کا مقدمہ دائر کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بیوی نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت اس شرط پر دی کہ وہ پلاٹ اس کے نام کرے، شہری نے پلاٹ نام کیا تو خاتون نے خلع کا مقدمہ درج کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق پلاٹ کی مالیت 8 لاکھ ریال سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ میری بیوی نے دھوکہ کیا، جیسے ہی پلاٹ نام ہوا اس نے خلع کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ شوہر نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک وکیل سے قانونی مشاورت لی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ اب پلاٹ خاتون کے نام ہوچکا ہے، رجسٹریشن کے بعد کسی قسم کا اعتراض نہیں دائر کرسکتے، آپ نے اپنی مرضی سے پلاٹ کے مالکانہ حقوق بیوی کے نام منتقل کیے ہیں۔

لہذا یہ دعویٰ کہ بیوی نے دوسری شادی کی اجازت کا جھانسہ دے کر پلاٹ اپنے نام کرایا ہے ناقابل قبول ہوگا۔

Comments

- Advertisement -