اشتہار

اس پیزا کی قیمت 5 لاکھ روپے سے زائد کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا پیزا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جس کی خاص بات اس میں شامل کیے گئے اجزاء ہیں۔

انسٹاگرام پر نامور شیف بروک بیوسکی نے بتایا کہ انہیں ایک گاہک کی جانب سے 2 ہزار ڈالرز کا پیزا بنانے کا انوکھا آرڈر ملا جس سے وہ انتہائی خوش ہوئیں۔

آرڈر ملنے کے بعد بروک بیوسکی نے اس کیلیے اجزاء خریدنے کیلیے مارکیٹ کا رُخ کیا۔ انہوں نے بہت سے غیر روایتی اجزاء کے علاوہ بادام، گلوٹین-فری آٹا اور 30 ڈالر کا پانی خریدا جس کیلیے شیف نے 944 ڈالرز ادا کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chef Bae (@chefbae)

- Advertisement -

بروک بیوسکی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’چلیں 2 ہزار ڈالرز کا پیزا تیار کرتے ہیں۔‘

ویڈیو میں انہیں مارکیٹ سے اجزاء خریدتے اور پیزا تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انوکھا پیزا تیار کرنے کے بعد انہوں نے اپنے اسپیشل گاہک کے سامنے اسے پیش کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chef Bae (@chefbae)

سوشل میڈیا پر مہنگے ترین پیزا کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’پیزا کی قیمت میرے گھر کے ماہانہ کرائے کی رقم سے بھی زیادہ ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں