تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں ڈرائیور نے خاتون کو بس تلے روند دیا

چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بس ڈرائیور نے سائیکل سوار کو روند دیا، جس میں خاتون، شوہر اور اُن کے دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت سنگیتا کے نام سے ہوئی، جو گھروں میں کام کر کے اپنا گزر بسر کرتی ہیں۔

خاتون اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ سائیکل پر کام سے واپس گھر جارہی تھیں کہ اسی دوران تیز رفتار بس ڈرائیور نے انہیں روند دیا۔

یہ واقعہ پیر کی رات ویلچیری میں واقع 100 فٹ چوڑے روڈ پر پیش آیا، جس میں 37 سالہ خاتون شدید زخمی ہوئیں جبکہ اُن کے دو بچے اور شوہر کو معمولی چوٹیں آئیں۔

پولیس حکام کے مطابق سنگیتا سائیکل پر سڑک کی دوسری طرف جانے کی کوشش کررہی تھیں کہ اسی دوران ڈرائیور نے تیزی سے بس کو گھما دیا۔حادثے میں سنگیتا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں تھیں، جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا اور پھر منگل کے روز ڈرائیور کو گرفتار کر کے انڈین پینل کوڈ کی دفعات 279، 304 اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

- Advertisement -