تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

چرنوبل ایٹمی پلانٹ سے تابکاری کا عمل شروع، یوکرین کا دعویٰ

کیف: یوکرین کے مشہور چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روسی قبضے کے بعد یہاں سے تابکاری کا اخراج شروع ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چرنوبل سے تابکاری کا اخراج بڑھا ہے اور تابکاری قابل قبول حد سے زائد ہے جب کہ موجودہ صورتحال میں اس کی وجہ معلوم کرنا مشکل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین سےکشیدگی کے بعد روس نے گذشتہ روز چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر قبضہ کرلیا تھا تاہم روسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے چرنوبل پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہم چرنوبل کو دہشت گردوں سے بچا رہے ہیں، روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی چرنوبل جوہری پلانٹ کو اس کی حفاظت کے لیے روکے ہوئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ قوم پرست گروہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں ملک کی صورت حال کو جوہری اشتعال انگیزی کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرینی وزیرخارجہ کی عالمی برادری سے اپیل

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے پیش گوئی کی ہے کہ یوکرینی دارالحکومت کیف خوفناک لڑائی کا مرکز بننے والا ہے اور روسی حملہ یوکرین پر وسیع قبضے کا پیش خیمہ ہے۔

امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج یوکرین کے بڑے رہائشی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی اپنی مرضی کی حکومت قائم کرے۔

ادھر یوکرینی وزیرخارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ پیوٹن کوروکیں، روس پرپابندیاں لگائیں اور روس سےتمام سفارتی تعلقات منقطع کیےجا

Comments

- Advertisement -