اشتہار

ویڈیو: سابق بھارتی کھلاڑی نے ویرات کوہلی کو جھوٹا قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کھلاڑی نے ویرات کوہلی کو جھوٹا قرار دے دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سابق بھارتی فاسٹ بولر چیتن شرما نے ویرات کوہلی پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کپتانی سے دستبردار ہونے کا پہلے ہی بتایا گیا تھا۔

چیتن شرما نے کہا کہ سارو گنگولی نے ویرات سے کہا تھا کہ کپتانی نہ چھوڑیں۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس سے ویرات کوہلی کی انا کو ٹھیس پہنچی اور اس کے نتیجے میں سارو گنگولی کے خلاف پریس کانفرنس کی اور ان پر الزام لگادیا۔

چیتن شرما نے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کو ٹی 20 فارمیٹ سے آرام لینا چاہیے اور شبھمن گل کو موقع ملنا چاہیے۔

سابق بھارتی کھلاڑی کا یہ بھی کہنا تھا کہ روہت شرما مستقبل میں ٹی 20 فارمیٹ میں نظر نہیں آرہے ہادک پانڈیا ٹی 20 کے کپتان ہوں گے۔

چیتن شرما کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں سوریا کمار یادیو، ایشان کشن، دیپک ہدا اور شبھمن گل ودیگر پندرہ سے بیس کھلاڑیوں کو ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے اس کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے اور ہارک پانڈیا کو ٹی 20 کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں