تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

امریکی شہرشکاگو میں فائرنگ‘ حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک

شکاگو: امریکی شہر شکاگو میں اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر شکاگو میں مسلح شخص نے پہلے اسپتال کی پارکنگ لاٹ میں فائرنگ کی اور اس کے بعد عمارت کے اندر گھس کراندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک شخص ہلاک اور6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔

امریکی میڈیا نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہل کار بھی شامل ہے، جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی ہلاکت کی خبریں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکا میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے پر سب سے زیادہ بندوقیں اور پستول پائے جاتے ہیں۔

امریکا:‌یوگا اسٹودیو میں فائرنگ، دو افراد ہلاک


اس سے قبل رواں ماہ 3 نومبر کو امریکی شہر تہلسی کے یوگا اسٹودیو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے تھے، حملہ آور نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی تھی۔

امریکا: یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 28 اکتوبرکو امریکی شہر پٹس برگ میں واقع یہودی عبادت گاہ میں نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -