تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ماہ رمضان میں مزیدار چکن کروسانٹ بنانے کی ترکیب

ماہ رمضان میں بننے والے پکوان پاکستان کے عوام اور مقامات کے تنوع کی عکاسی کرتے ہیں، گوشت، سبزی، دالوں اور مٹھائی سمیت یہاں ہر طرح کے پکوان شوق سے کھائے جاتے ہیں، مگر رمضان کے دوران اکثر لوگوں کی پسند کچھ نمکین اور میٹھی چیزوں کے لیے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

اس حوالے سے کروسانٹ پیسٹری کی ایک قسم ہے جو میٹھے یا نمکین ذائقوں میں تیار کی جاتی ہے۔ آج ہم آپ کو مزیدار چکن کروسانٹ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔
ڈو کے لیے

آٹا: 2 کپ

نمک: آدھا چائے کا چمچ

چینی: 1 کھانے کا چمچ

خمیر: 1 چائے کا چمچ

تیل: 4 کھانے کے چمچ

گرم دودھ: آٹے کی مقدار کے مطابق

گرم پانی: ایک چوتھائی کپ خمیر کے لیے

چکن فلنگ کے لیے

چکن بون لیس: آدھا کلو

سویا سوس: 2 کھانے کے چمچ

لیموں کا رس: 1 کھانے کا چمچ

چلی سوس: 2 کھانے کے چمچ

زیرہ: آدھا کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر: ایک چوتھائی چائے کا چمچ

پیاز: 1 عدد کٹی ہوئی

لہسن پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

تیل: 3 کھانے کے چمچ

ترکیب
سب سے پہلے ایک چوتھائی کپ گرم پانی میں خشک خمیر اور چینی مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔

آٹے کو چھان کر اس میں نمک، تیل اور خمیر والا مکسچر شامل کردیں۔

اب اس مکسچر کو گرم دودھ سے گوندھ کر ڈو بنالیں۔

ڈو کے پیڑے بنالیں اور اس پر تھوڑا سا تیل چھڑک کر ململ کے کپڑے سے ڈھانپ دیں۔

اب اسے ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

اب ہموار سطح پر گول دائرے کی طرح بنالیں۔

پیزا کٹر یا چھری کی مدد سے دائرے کو آئل کے ساتھ برش کریں اور اسے 8 تکون کی شکل میں بنالیں۔

ایک عدد تکون میں چکن مکسچر شامل کردیں اور ڈیزائن کے لئے تکون پر ایک چھوٹا سا کٹ لگائیں۔

اب اسے اسپرنگ رول کی طرح رول کریں، کنارے تھوڑے سے کھلے رہیں۔

اب کناروں کو دبا کر انہیں بند کردیں اور کروسانٹ کی شکل میں تبدیل کرلیں۔

اب انہیں 15 منٹ کے لیے 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کریں۔

چکن فلنگ کے لیے

ایک پین میں آئل گرم کریں اور پیاز شامل کرکے نرم ہونے تک فرائی کریں۔

پھر اس میں لہسن کا پیسٹ اور چکن شامل کر کے فرائی کریں۔

اب اس میں سویا سوس، چلی سوس، مصالحے اور لیموں کا رس شامل کریں۔

جب چکن پک کر تیار ہوجائے تو اسے آنچ سے ہٹا لیں اور تکون کی شکل میں بنی ڈو میں بھر دیں۔

مزیدار چکن کروسانٹس تیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -