تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مرغے کے ہاتھوں ایک شخص قتل

نئی دہلی: بھارت میں مسلح مرغے نے ایک شخص کو قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع ویسٹ گوڈاواری میں واقع گاؤں میں مرغوں کی لڑائی کے دوران مرغے نے ایک شخص کی جان لے لی۔

رپورٹ کے مطابق مرغوں کی لڑائی کے دوران ایک شخص نے اپنے مرغے کی ٹانگ کے ساتھ بلیڈ لگایا ہوا تھا، مرغے لڑتے ہوئے ارد گرد بیٹھے تماشائیوں کے قریب چلے گئے جہاں اس مرغے کی بلیڈ والی ٹانگ کا وار ایک تماشائی کے جسم پر پڑا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

ہلاک شخص کی شناخت 55 سالہ سریپالی ونکاتیشور کے نام سے ہوئی ہے جسے بلیڈ لگنے سے جسم پر شدید چوٹ آئی، سریپالی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

آندھرا پردیش میں مرغوں کی ٹانگوں کے ساتھ بلیڈ باندھ کر انہیں لڑانے کا رواج بہت عام اور اکثر لڑائی میں مرغے بھی جان سے چلے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرغوں کی اس خطرناک لڑائی میں متعدد افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں تاہم یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی شخص کا قتل مرغے کے ہاتھوں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے 1960 میں مرغوں کی لڑائی پر پابندی عائد کی تھی لیکن عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر یہ کھیل جاری رہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -