بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں دھند کے باعث مرغیاں لے جانے والے ٹرک کو حادثہ پیش آگیا، بس پھر کیا تھا، شہریوں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے مرغیوں پر ہاتھ صاف کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حادثے کے بعد کئی گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرائیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے گاڑیوں کو ہٹانے کے لیے کرین کو طلب کیا گیا تاہم ایسے میں وہاں موجود افراد مرغیوں کی لوٹ مار میں مصروف ہوگئے۔
کچھ لوگ بوریاں لے کر بھی آگئے تاکہ زیادہ سے زیادہ مرغیاں لے جاسکیں، جس کے ہاتھ جتنی مرغیاں لگیں وہ لے گیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے مرغیاں لے جانے کے لیے کچھ افراد موٹرسائیکلوں پر بھی پہنچے جبکہ کچھ افراد پیدل ہی مرغیاں لے کر چلتے بنے۔
فرانس نے بھارتی طیارہ واپس روانہ کردیا
بھارتی میڈیا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ٹرک میں تقریباً 500 کے لگ بھگ مرغیاں موجود تھیں، جن کی مالیت کی اگر بات کی جائے تو وہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے۔