تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مرغیوں کے جھنڈ نے شکاری لومڑی کا شکار کرلیا

پیرس : فرانسیسی شہر برٹنی میں سینکڑوں مرغیوں نے پنجرے میں گھسنے والی شکاری لومڑی کو تشدد کے بعد ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں شکاری لومڑی ہو یابھیڑیا شکار ہمیشہ کمزور ہی بنتا ہے، لیکن تمام کمزور اگر یکجا ہوجائیں تو مل کرشکاری کا بھی شکار کرسکتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ فرانس کے شمال مغربی شہر برٹنی میں واقع مرغیوں کے فارم میں ہوا ،جہاں مرغیوں نے مل کر لومڑی کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بھوکی لومڑی مرغیوں کے فارم میں داخل ہوئی تو فارم کا دروازہ خودکار طریقے سے بند ہوگیا اور لومڑی فارم میں موجود 3 ہزار مرغیوں کے درمیان قید ہوگئی۔

پولڑی فارم کے سربراہ پاسکل ڈینئیل کا کہنا ہے کہ مرغیوں نے مشترکا طور پر پولڑی فارم میں گھسنے والی لومڑی پر چونچوں سے حملہ کرکے موقع پر ہی ہلاک کردیا۔

پاسکل ڈینئیل کا کہنا ہے کہ اگلے روز صبح میں فارم میں داخل ہوا تو پولڑی فارم کے کونے سے لومڑی کی لاش برآمد ہوئی، مرغیوں نے لومڑی کی گردن پر جان لیوا وار کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پانچ ایکٹر کے رقبے پر محیط پولٹری فارم میں 6 ہزار مرغیاں رکھنے کی گنجائش ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولڑی فارم کا دروازہ بند ہوا تو پانچ سے چھ ماہ عمر کی لومڑی اندر ہی قید ہوگئی اور مرغیوں کی بڑی تعداد دیکھ پر گھبرا گئی۔

Comments

- Advertisement -