جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کو 100 فیصد شفاف اور پُرامن قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عام انتخابات 2024 کو 100 فیصد شفاف اور پُرامن قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن 100 فیصد شفاف اور پُرامن ہوئے، پولنگ کا عمل بغیر کسی کے وقفے کے جاری رہا، کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا۔

نوٹ: الیکشن کی تمام رپورٹس، خبروں اور تجزیوں کیلیے لنک پر کلک کریں

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جہاں رابطے کا مسئلہ ہوگا متعلقہ پریزائیڈنگ افسر خود آر او کے پاس جا کر فارم 45 دے گا، ای ایم ایس میں فارم 45 اپلوڈ کرنے کے بعد خود آر او کو مل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق 2 بجے سے پہلے وقت بڑھانے کا کہا جاتا تو بڑھا سکتے ہیں، گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنز میں وقت بڑھایا کیونکہ آر اوز نے درخواست دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں