اسلام آباد: چیف جسٹس جواد ایس خواجہ آج عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے، ان کی جگہ نئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کل عہدے کا حلف لیں گے۔
جسٹس جواد ایس خواجہ چوبیس روز تک فرائض انجام دینے کے بعد 9 ستمبرکو ریٹائرڈ ہوں گے، وہ ملک کے تئیس ویں چیف جسٹس تھے، ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج سپریم کورٹ میں ہوگا، جس میں ججز،اٹارنی جنرل، رجسٹرار سپریم کورٹ اور سنیئر وکلاء شرکت کریں گے جبکہ سپریم کورٹ بار نے الوداعی تقاریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
نئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کل صدر ممنون حسین سے حلف لیں گے، جو تقریباً پندرہ ماہ تک چیف جسٹس رہیں گے۔
یاد رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے 26اگست کو جسٹس انور ظہیر جمالی کی بطور چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دی تھی ۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے چیف جسٹس بننے پر جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج بن جائیں گے ۔