تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو گھر پہنچادیا گیا

کراچی :چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو گھر پہنچادیا گیا، اویس شاہ کی آمد پر مٹھائی تقسیم کی گئی، مغوی اویس شاہ کو ٹانک کے قریب سے بازیاب کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو سکیورٹی اداروں نے اپنی حفاظت میں گھرپہنچادیا،اویس شاہ کو رینجرز کی گاڑی میں لایا گیا، انکی آمد پر مٹھائی تقسیم کی گئی، چیف جسٹس کے گھر میں ڈی جی رینجرز جبکہ گھر کے باہر قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو ٹانک کے قریب آپریشن کرکے بازیاب کرایا گیا ،آپریشن کے دوران تین دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

سیکورٹی ذرائع کےمطابق دہشت گرداویس شاہ کو افغانستان لے کر جارہے تھے،چیک پوسٹ پر تلاشی کےلیے روکا گیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، کالعدم تنظیم کے کارندے اویس شاہ کو افغانستان منتقل کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں :  ٹانک : اویس شاہ کو بازیاب کروالیاگیا،تین دہشت گرد ہلاک

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیف جسٹس سندھ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی پر چیف جسٹس سندھ کو مبارکباد دی.

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرکے اویس شاہ کی بازیابی کی تصدیق کی اور بتایا کہ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اویس شاہ سیکورٹی فورسز کے پاس ہیں اور اویس شاہ کو آج کراچی میں ان کے والدین کے حوالے کیا جائے گا۔

وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ بیس جون کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو کلفٹن کراچی میں سپراسٹور کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا، عینی شاہدین کے مطابق شلوارقمیض میں ملبوس 4مسلح افراد اویس شاہ کو سفید کارمیں لے کرگئے، تحقیقات کیلئے آئی جی سندھ نے10رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی اور ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

رینجرز نے اغواکاروں کی اطلاع دینے والے کے لیے 25 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ، وزیراعظم نے بازیابی کیلئے سول آرمڈ فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کو ہدایت کی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے بازیابی میں مدد کرنے والے کیلئے ایک کروڑ روپےانعام کااعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -