تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

وزیراعلیٰ محمود خان کا عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

پشاور: کرونا صورت حال کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کرلیا اور کابینہ ممبران کو بھی خصوصی طور پر ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان نے کابینہ ممبران کو بھی عید سادگی سے منانے کی ہدایت کردی اور کہا کابینہ ممبران عید میں سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں، کابینہ ممبران اپنے حجروں میں لوگوں سے عیدنہ ملیں، ابھی سیاحتی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام بھی سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے اجتناب کریں، عید پر کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،عوام عید سادگی سے اپنے گھروں پر منائیں۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ عوام عید کے ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کرے، عید پر کرونا کا ممکنہ پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے اپیل کی کہ عید پر ایک دوسرے سے عید ملنے اور رش لگانے سے گریز کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -