اشتہار

بلدیاتی الیکشن: وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کی 11 یونین کونسلز میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر علی احمد خان نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ علی احمد جان نے پہلے اورنگی ٹاؤن میں چند لوگوں سے خطاب کیا اور پھر تقریر کے بعد آٹومیٹک رائفل ہاتھ میں لے کر لوڈ کی۔

علی احمد جان کی جانب سے ہوا میں برسٹ چلائے گئے جبکہ اطراف میں کھڑے دیگر افراد نے بھی ہوائی فائرنگ کی۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کی گاڑی میں بھی مسلح سکیورٹی گارڈ موجود تھے۔

- Advertisement -

الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے واقعات

سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ حیدر آباد یوسی 119 میں بیلٹ پیپرز چھیننے اور پولنگ میں خلل پیدا کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ ووٹروں اور پولنگ اسٹاف کو زدوکوب کرنے پر الیکشن کمیشن نے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، آر او اور صوبائی الیکشن کمشنر سے رپورٹ طلب کی لی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں