جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری رپورٹ پڑھنے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ کو پڑھنے سے روک دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی لیکن اراکین کی اکثریت کورپورٹ کے مندرجات سےآگاہ نہیں کیاگیا۔

وزیراعلیٰ نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ کو پڑھنے سے روک دیا اور محکمہ ہوم کے توسط سے پیش کی جانے والی رپورٹ کی کاپی وزیراعلیٰ نے اپنے پاس رکھ لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر رپورٹ کے بارے میں آج بھی کابینہ کے بیشتر اراکین لاعلم رہے، رپورٹ میں وزیراعلیٰ اور آئی جی کا بیان ریکارڈ میں موجود ہیں۔

رپورٹ میں آئی جی ہاؤس کے ملازمین اور سی سی ٹی فو ٹیجز بھی شامل ہے تاہم رپورٹ میں آئی جی کو لے جانے والے2افسران کےبیان شامل نہیں، کیپٹن صفدر رپورٹ میں ہوٹل کے مینیجر کا بھی بیان ریکارڈپرہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں