تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عدالت جب بھی بلائےگی پیش ہوجاؤں گا، مراد علی شاہ

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ملکر چلنا چاہیے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں بیان بازی نہیں ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے آج نوری آباد پلانٹ ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس پر طلب کیا گیا ہے، میڈیا کےذریعےمجھےپتہ چلا کہ نیب نے مجھے بلایا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب نے جس منصوبہ پر مجھے بلایا ہے وہ منصوبہ چل رہا ہے اور ڈیلیور بھی کررہا ہے، افسوس اس کیس میں بلایا گیا جس میں 100میگاواٹ کا پلانٹ لگا، مجھے تو خود پر لگائے گئے الزامات کا بھی علم نہیں۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے جب کچھ غلط نہیں کیا تو استعفیٰ کس چیز کا، جنہوں نے کچھ غلط کیا ہو وہ استعفے دیتے ہیں، پی ٹی آئی کا کام شور مچانا ہے وہ مچاتے رہیں، ملک کیساتھ جو ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

پی ڈی ایم میں دڑار کے بعد نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری لفظی گولہ باری پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کیساتھ جوہو رہا ہے وہ سب کےسامنےہے، اپوزیشن کو ملکر چلنا چاہیے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آج این سی اوسی اجلاس طلب کیا اور میں یہاں عدالت میں موجود ہوں، نیب نے دو سال پہلےمجھےبلایاتھاپھرکچھ نہیں ہوا، عدالت جب بھی بلائےگی پیش ہوجاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:  نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آبادمیں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کی سماعت جاری ہے، جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام شریک ملزمان کو آج طلب کر رکھا ہے، وزیراعلیٰ کو نوری آباد پلانٹ ٹھیکوں،منی لانڈرنگ ریفرنس پر طلب کیا گیا ہے، مراد علی شاہ،خورشید انور جمالی سمیت17ملزمان ریفرنس میں نامزد ہیں۔

مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس پر نیب نےاحتساب عدالت کےاعتراضات دورکردیئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کےخلاف نیب نے66والیوم پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا ہے، ریکارڈ میں مراد علی شاہ کیخلاف گواہان کےبیانات اور شواہد بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -