جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ کا سائفر اور انتخابی دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کاشفاف ٹرائل ہونا چاہیے۔

انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائفر بانی پی ٹی آئی کیخلاف ایک سازش تھی اور اس سازش کے پیچھے جو آلہ کار تھے سب سامنےآئیں گے چیف جسٹس سے اپیل ہے سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج تک ہمارے کارکنان اور خواتین جیلوں میں ہیں ہم سےانتخابی نشان لیا گیا،اپنی مرضی کے نشان دیے گئے الیکشن میں پاکستان کی تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی، جوڈیشل کمیشن بنا کرفارم 45 کے تحت نتائج دئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر بھول چکے آئین توڑنے کی سزا آرٹیکل 6 ہے جس جس نے آئین توڑا ہےآرٹیکل 6کے تحت انہیں سزا دی جائے گی

علی امین نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دے دی گئیں جب تک آپ کو حق نہیں ملتا آپ نے تحریک نہیں چھوڑنی، کےپی میں متحد ہوکرپشن اور ناانصافی کیخلاف جہاد کرنا ہے صوبے میں امن لائیں گے اور ترقی پر گامزن کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں