اشتہار

چیف سیکریٹری کامران افضل کا پنجاب میں کام کرنے سے ایک بار پھر انکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیف سیکریٹری کامران افضل نے پنجاب میں کام کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 130 دن چھٹی کی درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے پنجاب میں کام کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا، کامران علی افضل نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 130 روز کی چھٹی کی درخواست دے دی۔

کامران علی افضل نے درخواست میں کہا کہ آسٹریلیا جانا چاہتا ہوں،درخواست فوری منظور کی جائے۔

- Advertisement -

کامران علی افضل کی ایک ماہ کی چھٹی6دسمبرکومکمل ہورہی ہے ، وزیراعلی پنجاب نے 6 دسمبرتک کامران علی افضل کی رخصت منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب کے معاملے پر وفاق اور پنجاب کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، پنجاب حکومت چیف سیکریٹری کامران علی افضل کو تبدیل کرنا چاہتی ہے، نئے چیف سیکریٹری پنجاب کی تعیناتی کے لیے 3 ناموں کا پینل بھی وفاق کو بھجوایا جا چکا ہے، تاہم اس کے باوجود نیا چیف سیکریٹری پنجاب تاحال تعینات نہیں ہوا ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے پہلے 14 روز کے لیے چھٹی کی درخواست دی تھی، چھٹی منظور ہونے پر پھر 7 روز کی چھٹی اپلائی کی تھی جو 7 اکتوبر کو مکمل ہو گئی تھی، تاہم وفاقی حکومت نے کامران علی افضل کو بطور چیف سیکریٹری پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دیا۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ آفس حکام نے کہا تھا کہ انھیں صوبے کے نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی پر وفاق کے فیصلے کا انتظار ہے۔ یاد رہے کہ 6 اگست کو کامران علی افضل نے پنجاب میں بطور چیف سیکریٹری کام کرنے سے انکار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں