لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق نے ملاقات کی۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری افتخار علی سہو بھی موجود تھے۔
چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق نے کرونا وائرس،ٹڈی دل،گندم خریداری اور بجٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کرونا سے پیدا اقتصادی صورت حال کو مدنظر رکھا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی امور میں بہتری لانے پر چیف سیکرٹری جواد رفیق کی خدمات کو بھی سراہا۔
مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے،عثمان بزدار
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے۔