اشتہار

ٹیم کی سلیکشن میں بابر اعظم کے ساتھ مکمل مشاورت کی ہے، چیف سلیکٹر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹیم کی سلیکشن میں بابر اعظم کے ساتھ مکمل مشاورت کی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ اگلے ایک سال میں تین بڑے ایونٹس شیڈول ہیں، میگا ایونٹ میں ایشیاکپ، ورلڈکپ اور 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہونا ہیں، اس کے مطابق کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس وقت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف ایک آدھے ہفتے میں فائنل ہو جائے گا، کوچنگ سٹاف مکمل ہونے کے بعد چیزیں مزید بہتر ہوجائیں گی

- Advertisement -

چیف سلیکٹر ہارون رشید  کا کہنا تھا کہ تمام ایونٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیموں کی سلیکشن کی ہے، حارث سہیل مڈل آرڈر میں اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں، وہ ایشیا کنڈیشنز میں اچھا ثابت ہو سکتا ہے، اگر حارث سہیل فارم اور فٹ رہتے ہیں تو اس سے مڈل آرڈر کو سہارا ملے گا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن میں بابر اعظم کے ساتھ مکمل مشاورت کی ہے، ہر معاملے پر بابر اعظم کی مکمل مشاورت ہے۔

ہارون رشید کا کہنا تھا کہ شاداب خان بہت کم کرکٹ کھیلا ہے، ٹی 20کرکٹ میں دنیا کی تمام ٹیمیں تجربات کرتی ہیں، اس کو موقع دینا بنتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا، ہمارے ہاں ہار جیت پر زیادہ ایشو ہوتے ہیں، دنیا میں ایسا نہیں ہوتا، کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے میدان میں نہیں اترتی۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک میں کارکردگی کو ہمیشہ مدنظر رکھا جاتا ہے، ٹیم کیلئے منتخب کھلاڑیوں کے علاوہ ڈراپ ہونے والے کھلاڑی بھی ہمارے پلان کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایشیا کپ سے قبل 8 ون ڈے میچز  ہیں،ان 8 ون ڈے میچز میں ہمیں بہت کچھ دیکھنا ہے، ہم نے ون ڈے میچز بہت کم کھیلے ہیں،کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے ٹورز کریں جس کے لیے ہم نے کھلاڑیوں کا ایک پول بنایا ہے جو ہمارے پلان کا حصہ ہیں۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کا کپتان اور نائب کپتان ہماری صوابدید نہیں ہے،کپتان اور نائب کپتان کے معاملے پر کبھی میں نے کوئی بات نہیں کی یہ سب افواہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں