ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

بابراعظم کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کے سوال پر آفریدی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی بابراعظم کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اور عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کیلِے ریڑھ کی ہڈی ہے،سلیکشن کمیٹی بابر کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم کا نیوزی لینڈ کو ٹارگٹ دینے کا فیصلہ اچھا لگا، ایسے فیصلے لینے سے ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے۔

- Advertisement -

دوران گفتگو صحافی نے سوال کیا کہ کیا بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے الگ کیا جاسکتا ہے؟ جس پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ کپتان بنانے کا اختیار چیئرمین پی سی بی کا ہے۔

پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ رمیز راجا نے اپنے دور میں اچھے کام کئے،سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اچھی سلیکشن کی، محمد وسیم کی سلیکشن کے باعث ہمیں کئی کھلاڑی ملے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان،کیا بابراعظم بھی شامل ؟

سابق کپتان کا کہنا تھا چیف سلیکٹر بننے کے بعد کھلاڑیوں سے ملاقات کی، پلیئرزسےبات چیت کرکے اندازہ ہوا کہ مسائل کیا ہیں؟ مجھے کھلاڑیوں کے درمیان رابطے کا کافی فقدان لگتا ہے۔

عبوری چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ آگے جائے مگر جن پچز پر ہم نے کھیلا ہے اس سے ہم آگے جا نہیں سکتے،ایسی پچز سے بولرز کو کافی نقصان ہوسکتا ہے، تھوڑی محنت کی جائے تو پاکستان میں اچھی پچز بن سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ تجربہ کار ٹیم موجود ہے، خواہش ہے کہ مدت مکمل ہونے سے قبل دو ٹیمیں بنالیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں