اشتہار

شاہین کی ٹیسٹ میں واپسی پر چیف سلیکٹر کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر اہم بیان آگیا۔

دورہ سری لنکا کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیاگیا، سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز میں محمد ہریرہ اور عامر جمال پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی شامل ہیں۔

- Advertisement -

چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز بیٹنگ اور اسپنرز کے لیے موافق ہوتی ہیں کنڈیشن کے مطابق متوازن اسکواڈ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام کی نہیں زیادہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ردھم میں آسکیں۔

چیف سلیکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی کھلاڑی غیر معینہ مدت تک اعلیٰ کارکردگی کو برقرار نہیں رکھ سکتا اور نہ ہی زیادہ وقت تک کھیل سکتا ہے۔ انہوں نے سابق کرکٹرز اظہر علی اور محمد یوسف کی مثالیں پیش کیں، جنہوں نے شروع میں چیلنجز کا سامنا کیا لیکن آخر کار اپنی تال تلاش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں