تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نامعلوم شخص دو سالہ بچے کو چھوڑ کر فرار، خفیہ کیمرے کی تصاویرجاری

ساؤتھ ہیون : امریکا میں ایک شخص دو سالہ بچے کو ایک دکان پر چھوڑ کر فرار ہوگیا، اس بچے کے پاس پلاسٹک کا ایک تھیلا تھا جس میں کپڑے اور کاغذ پر لکھی تحریر موجود تھی۔

امریکی ریاست میسی سیپی کے علاقے ساؤتھ ہیون میں ایک مرد اور عورت نے دوسالہ بچے کو لاوارث حالت میں ایک دکان پر چھوڑ دیا اور وہاں سے چلے گئے۔

واقعے کے بعد پولیس حکام میں کھلبلی مچ گئی اور بچے ورثاء کی تلاش میں بھاگ دوڑ شروع کردی، پولیس نے آس پاس موجود سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے بچے کو لانے والے جوڑے کی تصاویر جاری کردیں ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک شخص پیر کے دن تقریباً صبح دس بجے کے قریب دو سالہ بچے کو لے کر57 اسٹیٹ لائن روڈ پر واقع ایک دکان پر آیا اس کے ساتھ ایک عورت بھی تھی۔

اس حوالے سے دکاندار کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے مجھ سے کہا کہ اس بچے کی والدہ نے کہا ہے کہ وہ اس کی مناسب دیکھ بھال اور پرورش نہیں کرسکتی، یہ کہہ کر وہ دکان سے چلا گیا۔

دکاندار کے مطابق بچے سے پاس ایک پلاسٹک کا بیگ تھا جس میں چند کپڑے اور ایک کاغذ پر تحریر درج تھی جس پر لکھا تھا کہ اس بچے کی والدہ کا فون نمبر نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ بچہ اپنا نام یا اپنے والدین یا خاندان کے کسی فرد کا نام بتانے سے قاصر ہے۔

دوسری جانب پولیس افسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ان تمام شہریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے بچے کے لئے اپنی تشویش کا اظہار کیا، پولیس افسر نے یقین دلایا کہ بچہ ٹھیک اور صحت مند ہےاور اس کی مناسب دیکھ بھال بھی کی جارہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد اس بچے کے لواحقین تک پہنچ سکیں۔

Comments

- Advertisement -