کراچی: شہر قائد میں دو بچیوں کو نیم بے ہوش کر کے رکشے میں لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پپری سے 2 بچیوں کو بازیاب کرانے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، ایک خاتون اور ایک مرد دو بچیوں کو نیم بے ہوش کر کے اغوا کر کے لے جا رہے تھے۔
شہریوں کو جب معلوم ہوا کہ اغوا کی واردات ہو رہی ہے تو انھوں نے رکشے کا پیچھا کرتے ہوئے اغوا کاروں کو پکڑ لیا، رکشے سے خاتون اور مرد کو گھگھر پھاٹک کے قریب لنک روڈ پر پکڑا گیا۔
کراچی، شادی میں جانے والے نوجوان کا دھڑ مل گیا، سر غائب
دو بچیاں رکشے میں نیم بے ہوشی کی حالت میں ملیں، جنھیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر الخدمت اسپتال پہنچایا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی، پولیس نے ملزمان کو تحویل میں لے کر بچیاں ان کی دادی کے حوالے کر دیں۔