تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی میں 7 سالہ مغوی بچے کی لاش برآمد

کراچی: شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب سے 7 سالہ مغوی بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ کی جھاڑیوں سے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، بچہ رضوان 6 روز سے لاپتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی موت کا تعین ہوسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کے گلے پر کپڑا لپٹا ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گھر والوں کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ رضوان کو 6 روز قبل الاصف اسکوائر کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا، بچے کی لاش ملنے پر والد شدت غم سے نڈھال ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: لاپتہ کمسن بچے کی لاش ندی سے برآمد، علاقہ میں اشتعال

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اغوا ہونے والے 4 سالہ حسبان کی لاش ندی سے مل گئی ہے، کمسن بچے کی اندوہناک موت پر لواحقین غم سے نڈھال اور اہل علاقے میں شدید اشتعال پایا گیا تھا۔

 پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کو کیوں اور کس نے قتل کیا پولیس کی تحقیقات جاری ہیں؟ جلد تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی۔

یہ پڑھیں: نیو کراچی قبرستان سے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد، مقدمہ درج

ادھر سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معصوم بچہ نالے میں حادثاتی طور پر گرا یا قتل کیا گیا؟ پولیس تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات کرے اور لواحقین کو جلد آگاہ کرے۔

Comments

- Advertisement -