جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

بچوں کی لڑائی میں ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا: بچوں کی لڑائی نے محنت کش کے ڈھائی سالہ بچے کی جان لے لی، قتل کے الزام میں مبینہ ملزمہ کوپولیس نے حراست میں لے لیاہے۔

تھانہ صدر کے علاقہ 75جنوبی میں بچوں کی لڑائی کے دوران ڈھائی سالہ کمسن بچے کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا، کمسن مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی چک 75جنوبی میں اڑھائی سالہ حسنین کو پتھر مار کر قتل کر دیا گیا، جس پر پولیس نے اس کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔

ذرائع کے مطابق بچوں کے مابین لڑائی کے دوران یہ واقعہ پیش آیا، تھانہ صدر پولیس نے مقتول حسنین کے والد افضال کی رپورٹ پر قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کی لڑائی ہو رہی تھی کہ اس دوران ایک بچے کی ماں شفقت بی بی نے پتھر مار کر اس کے بیٹے حسنین کو مبینہ طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

قتل کے الزام میں مبینہ ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں