ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

لائبریری میں بچے کا قتل، ایف آئی آر میں اجتماعی زیادتی کی دفعہ بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے عمر ماروی گوٹھ کی لائبریری میں زیادتی کے بعد 8 سال کے بچے کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمر ماروی گوٹھ کی لائبریری میں آٹھ سالہ بچے شاکر حسین کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا، اس واقعے کا مقدمہ آج شاہ لطیف تھانے میں درج کر لیا گیا، مقدمہ قتل اور اجتماعی زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مقتول بچے کا والد عبدالرشید پرائیویٹ کمپنی کا ملازم ہے، اپنی مدعیت میں درج مقدمے میں انھوں نے کہا کہ وہ 8 بجے کے قریب چھٹی ہونے کے بعد گھر آئے تھے اور انھوں نے شاکر کو قریبی ہوٹل پر روٹی لانے کے لیے بھیجا۔

- Advertisement -

’شاکر چاول نہیں کھاتا تھا، اس لیے روٹی لینے باہر گیا‘ والد نے درد ناک تفصیل بیان کر دی

مقدمے کے متن کے مطابق عبدالرشید نے کہا کہ جب کافی دیر گزرنے کے بعد بیٹا واپس نہ آیا تو میں اس کی تلاش میں نکلا، فیصل اسکول والی بلڈنگ کے قریب پہنچے تو اندر سے آواز آئی ہم اندر داخل ہوئے، اندر میرا بیٹا خون میں لت پت اور تین افراد وہاں موجود تھے۔

بچے کے والد کے مطابق تینوں افراد نے انھیں دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی تو ایک لڑکے کو انھوں نے پکڑ لیا، اسی دوران دیکھا کہ میرا بیٹا فوت ہو چکا تھا اور کمرے میں خون پھیلا ہوا تھا، بچے کی لاش لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچے، ڈاکٹر نے بچے سے زیادتی کے بعد قتل کی تصدیق کی۔

8 سالہ شاکر کا قتل، مرکزی ملزم گرفتار، ڈی این اے کیا جائے گا

ایف آئی آر متن کے مطابق بچے کی گردن سے ایک بلیڈ کا ٹکڑا بھی ملا جو محفوظ کر لیا گیا ہے، بچے کے والد کا کہنا تھا کہ وہ دیگر 2 افراد کو بھی سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں