تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اس تصویر میں ایسا کیا ہے کہ لوگ رو پڑے، سوشل میڈیا پر کہرام برپا

اتر پردیش : بھارت میں فٹ پاتھ پر اپنے کتے کے ساتھ سونے والے بچے کی تصویر نے دیکھنے والوں کو افسردہ کردیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے لڑکے کو تلاش کرلیا۔

بھارتی ریاست یو پی میں فٹ پاتھ پر زندگی گزارنے والے نو سالہ بچے انکت اور اس کے پالتو کتے کی ایک ہی کمبل میں فٹ پاتھ پر سونے والی تصویر دیکھ کئی لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

لاوارث بچے انکت اور اس کے پالتو کتے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مظفر نگر کے ایس ایس پی نے لڑکے کو تلاش کیا اور پھر محکمہ اطفال و خواتین فلاح نے اسے اپنی نگرانی میں لے لیا۔

انکت اور اس کے کتے کی کہانی سامنے آنے کے بعد کئی لوگ اس بچے کی پرورش کی غرض اس کو لینے کے لیے بھی پہنچے۔ انکت اور اس کا کتّا اس وقت موضوعِ بحث بنا جب کسی نے اس کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جب وہ اپنے کتے کے ساتھ کمبل اوڑھ کر فٹ پاتھ پر سو رہا تھا۔

بعد ازاں مظفر نگر ایس ایس پی نے لڑکے کو تلاش کیا اور اسے اپنے ہمراہ لے آئے، محکمہ اطفال و خواتین فلاح کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے بچے کو اپنی نگرانی میں لے لیا۔

اس حوالے سے محکمہ اطفال و خواتین فلاح کے چیف افسر محمد مشفقین نے میڈیا کو بتایا کہ بچے کو ضلع پولیس کے بعد ہم اسے اپنی نگرانی میں لے آئے ہیں وہ اب ایک شیلٹر ہوم میں رہ رہا ہے اور اس کی کاؤنسلنگ کی جا رہی ہے تاہم کچھ لوگ بچے کو گود لینے کے خواہشمند ہیں جن کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ انکت کو اپنے بارے میں کچھ بھی یاد نہیں کہ وہ کہاں سے تعلق رکھتا ہے، سوائے اس بات کے کہ اس کے والد جیل میں ہیں اور اس کی ماں نے اسے چھوڑ دیا ہے۔

نو سالہ بچہ چائے کے مختلف اسٹالوں پر محنت مزدوری اور غبارے بیچ کر اپنا اور اپنے دوست کا پیٹ بھرتا ہے، وہ اپنے دوست ڈینی (کتے) کے ساتھ فٹ پاتھ پر سوتا ہے، ڈینی بھی ہمیشہ انکت کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -