اشتہار

ویڈیو: ترکی کی مسجد میں بچوں کا اعتکاف

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسلمان مساجد میں اعتکاف کرتے ہیں ترکیہ میں بچوں نے مسجد میں اعتکاف کیا ہے۔

رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے اس عشرہ مبارک میں مسلمانوں کی بڑی تعداد مساجد میں اعتکاف کرتی ہے تاکہ دنیاوی معاملات سے لاتعلق ہوکر خشوع وخضوع کے ساتھ رب تعالیٰ کی عبادت کرکے اسے راضی کرنے کی کوشش کی جائے۔

اس ماہ مبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی تعداد بالغ افراد پر مشتمل ہوتی ہے تاہم برادر اسلامی ملک ترکیہ میں بچوں میں اعتکاف کا شعور پیدا کرنے کے لیے انہیں اعتکاف میں بیٹھنے کی مشق کرائی گئی۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹے چھوٹے بچے جن کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان ہیں وہ پیک خیمے لیے مسجد میں داخل ہوتے ہیں۔

بچے مسجد کے اندر خود ہی خیمے نصب کرتے اور پھر اپنے اپنے خیموں میں عبادت کے لیے بیٹھ جاتے ہیں۔

بچے تو بچے ہیں۔ کھیل ہی کھیل میں اس سنت نبوی ﷺ کی تربیت کے دوران وہ کھیل کود بھی کرتے ہیں اور بالآخر وہیں سو بھی جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین کی بڑی تعداد نے دیکھا اور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں