اشتہار

بچوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے دیں ورنہ… تفصیل جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ اپنے بچوں پر بے جا ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں یا انہیں آزادانہ طور پر کھیل کود نہیں کرنے دیتے تو اس کا نقصان جان لیجئے۔

جرنل آف پیڈیا ٹرکس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق امریکی والدین اپنے بچوں پر طرح طرح کی پابندیاں لگاتے ہیں اور ہمیشہ انہیں اپنے آنکھوں کے سامنے رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

طبی ماہرین نے ایسے والدین کو خبردار کیا ہے کہ ان کا یہ عمل اگر سخت اور دیرپا ہوگا تو نوعمر بچوں میں ڈپریشن، انزائٹی یہاں تک کہ خودکشی کے خیالات بھی جنم لے سکتے ہیں۔

- Advertisement -

اٹلانٹک یونیورسٹی فلوریڈا سے وابستہ پروفیسر ڈیود ایف ہورک لیونڈ اور ان کے ساتھیوں نے کئی عوامل پر غور کیا تو اس نتیجے پر پہنچے کہ والدین کی جانب سے بچوں کو ایسی آزادانہ سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن میں کچھ نہ کچھ خطرہ ہوتا ہے۔

اس سے بچے اپنی مرضی کا کھیل یا سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتے،جس کے باعث بچوں میں خوداعتمادی اور حوصلہ کم ہوتا ہے۔

پروفیسر ڈیود ایف ہورک لیونڈ کا کہنا ہے کہ والدین اس کیفیت کا احساس نہیں کرسکتے ہیں بچے دھیرے دھیرے ڈپریشن اور پریشانی کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ پھر اس سے خود بچے اس قابل ہوتے ہیں کہ وہ خاندان اور اپنے گھر میں مثبت کردار بھی ادا کرسکتے ہیں۔

ماہرینِ نفسیات اس بات پر متفق ہیں کہ بچے اپنے کھیل خود بناتے ہیں اور ان کے اصول خود وضع کرتے ہیں، اس طرح وہ سیکھتے ہیں اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا جاتا ہے، لیکن بے جا روک ٹوک اور ان دیکھی زنجیر سے بچوں کو ہروقت کھٹکا لگا رہتا ہے اور وہ کھیلنے کودنے، آزادانہ طور پر خود اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے اور زندگی کے تجربات خود حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب ضروری ہوگیا ہے کہ بچوں پر غیر ضروری پابندیاں نہ عائد کی جائیں بلکہ انہیں آزادانہ طور پر کھیلنے اور کام کرنے کی اجازت دینی چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں