تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سڈنی، چینی مسافر طیارے کو دوران پرواز حادثہ

سڈنی : چائنا ایسٹرن ائرلائنز کا مسافر طیارے میں دوران پرواز سوراخ ہوجانے کے باعث ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی کے باعث طیارے کو باحفاظت اُتار لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چائنا ایئربس اے 330 سڈنی ائرپورٹ سے شنگھائی کے لیے روانہ ہوا تو ایک گھنٹے کی پرواز کے بعد زوردار آواز طیارے کی غیرمعمولی حرکت کے باعث مسافرخوف زدہ ہو گئے اور اس اچانک افتاد پرجہاز کا عملہ بھی پریشان ہو گیا۔

اس موقع پرپائلٹ نے کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو سڈنی کی جانب واپس موڑدیا اور طیارے پر کنٹرول رکھتے ہوئے سڈنی ایئرپورٹ پر باحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے جس پر مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سب نے پائلٹ کی مہارت پر داد دی۔

سڈنی ایئرپورٹ پرطیارے کا معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ کسی نامعلوم وجہ سے طیارے کے ایک حصے میں سوراخ ہو گیا تھا، سوشل میڈیا پر شائع کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے اس حصے میں جہاں انجن ہوتا ہے ایک بڑا سوراخ ہو گیا ہے۔

چین اور آسٹریلیا کے ایوی ایشن کے حکام نے طیارے کا مکمل معائنہ کر لیا ہے اورطیارے میں سوارخ ہوجانے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو وجوہات اور ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی۔

Comments

- Advertisement -