پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کرونا سے نمٹنے کےلیے چین کا پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ چین کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لیے طبی ماہرین پاکستان بھیجے گا۔ چینی نائب وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں وبا کی روک تھام سے متعلق معلومات شیئر کیں، چین نے ویڈیو کانفرنس سے پاکستان کو تجربے سے متعلق بتایا۔

وائس چیئرمین چائنہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے لیے طبی سامان کی تیاری کر رہا ہے، چین عارضی اسپتال میں بھی مدد کرے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب چینی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔

چین کا خصوصی کارگو طیارہ این 95 ماسک کی کھیپ لے کر کراچی پہنچ گیا

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے گزشتہ روز چین سے خصوصی کارگو طیارہ ماسک اور حفاظتی سامان لے کر کراچی پہنچا تھا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چین سے آئے این 95 ماسک کی کھیپ وصول کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1106 تک جا پہنچی ہے، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں