اشتہار

چین میں 19ویں ایشین گیمز کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں 19ویں ایشین گیمز کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا۔

چین کے شہر ہانگ زو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں میں روایتی رقص اور ثقافت کے رنگ بکھر گئے، ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں لائٹ پروجیکشن کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

چین کے صدر شی جن پنگ بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں جبکہ ایونٹ میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم بھی شامل ہے، پاکستان کے 222 کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

- Advertisement -

ایشین گیمز آج سے 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے جن میں 40 کھیلوں کے 61 مقابلے ہوں گے، ایشین گیمزمیں پاکستان کا 262 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔

پاکستانی ایتھلیٹس 24 کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، گیمز میں پاکستان کے 147 مرد اور 53 خواتین ایتھلیٹس میڈلز کے لیے قسمت آزمائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں