منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

چین میں آسان شادیوں کے لیے اہم اقدامات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے بچوں کی پیدائش کو بڑھانے کے لیے گزشتہ روز شادی کے اندراج کے عمل کو آسان بنانے اور جوڑوں پر مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ہفتے کے روز چین نے شادی کی رجسٹریشن کو آسان بنانے اور جوڑوں پر مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے، یہ اقدامات حکام کی جانب سے شرح پیدائش کو بڑھانے کی کوشش میں کیے گئے ہیں۔

چین میں بغیر شادی بچے پیدا کرنے کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے، کیوں کہ ایک طرف تو سماجی بدنامی کا دباؤ ہوتا ہے اور دوسری طرف حکومت کی جانب سے ایسے جوڑوں کو مالی و سماجی تحفظ بھی میسر نہیں ہے۔ اس لیے جوڑوں کی شادی اور بچے پیدا کرنے میں کمی سے نمٹنے کے لیے چین پہلے بھی ترغیبات دے چکا ہے۔

ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے 22 مارچ کو ایک سرکاری دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ تازہ ترین اقدام کے بعد اب لوگ وہاں شادی رجسٹر کر سکیں گے جہاں وہ رہ رہے ہوں۔ اب تک جوڑوں کو وہاں جانا پڑتا تھا جہاں سول رجسٹری میں دولہا یا دلہن کا نام ہوتا تھا، جس سے اضافی سفری اور مالی بوجھ پڑتا ہے۔ اس اقدام سے ان لوگوں کو آسانی میسر ہوگی جو اپنے آبائی شہروں سے دور کام کرتے یا رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں گزشتہ سال شادیوں کی تعداد میں 20.5 فی صد کمی واقع ہوئی، جب کہ 2024 مسلسل تیسرا سال تھا جس میں آبادی میں کمی دیکھنے میں آئی۔ حکام کی جانب سے پہلے بھی کئی اقدامات کیے گئے تھے، جن میں شادی کرنے والوں یا بچے پیدا کرنے والوں کو مالی مدد فراہم کرنا شامل ہے۔

شہری امور کی وزارت نے وعدہ کیا کہ کچھ نقصان دہ رسوم و رواج جیسے کہ مہر کی مبالغے کی حد تک زیادہ رقم اور بہت زیادہ مہنگی شادی کی تقریبات کے انعقاد کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ مہر وہ رقم ہے جو دولہے کا خاندان عام طور پر دلہن کو دیتا ہے۔ چین میں بہت سے نوجوان شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے سے گریزاں ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ اپارٹمنٹ خریدنے کے لیے مالی استطاعت نہ ہونا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں