اشتہار

کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد رقم انعام دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے صوبے ہوبے کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانے والے شخص کو 10 ہزار یوآن انعام دیا جائے گا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہوبے کی انتظامیہ نے تمام شہریوں کو کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے کے عوض رقم دینے کا اعلان کیا یہ پیش کش اُن شہریوں کے لیے نہیں ہے جو  اس وائرس سے پہلے متاثر ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہری کرونا کے ایسےنئے کیسز کی نشاندہی کریں کہ جن کے ٹیسٹ مثبت آئیں۔ ہوبے کے شہر چیانجیانگ میں کرونا وائرس کے حوالے سے بنائے جانے والے کنٹرول ہیڈکوارٹرز نے شہریوں کو انعام دینے کا اعلان 27 فروری کو کیا جس کا اطلاق دو مارچ سے ہوگا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کرونا وائرس نے ایرانی رکن پارلیمنٹ کی جان لے لی، مجموعی تعداد 43 تک پہنچ گئی

کنٹرول ہیڈکوارٹرز کی جانب سے شہریوں کو جاری ہونے والے نوٹس میں وضاحت کی گئی ہے کہ ایسے شہری جو ٹیسٹ کروائیں گے اور اُن میں کرونا کی کوئی علامت پائی گئیں تو انہیں 10 ہزار یوآن (2 لاکھ 20 ہزار ہزارپاکستانی روپے سے زائد) انعامی رقم دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق چین کے شہر چیانجیانگ ووہان سے 90 میل کی مسافت پر واقع ہے، یہاں بھی کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کے واقعات پیش آئے البتہ حتمی تعداد سامنے نہیں آسکی۔

علاوہ ازیں چین کے ضلع ہان یانگ، ووہان اور ہوان گیوانگ میں بھی ایسے افراد کو 500 یوآن (گیارہ ہزار روپے) دینے کی پیشکش کی جو خود سے کرونا وائرس کی تشخیص کا ٹیسٹ کروائیں گے۔

چینی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکام نے قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شناخت کے لیے بھی سافٹ ویئر تیار کیا جبکہ سرجیکل ماسک کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس : ماسک کے نام پر کروڑوں کا فراڈ، 5 ملزمان گرفتار

یاد رہے کہ شہر کے شہر ووہان سے کووڈ19 وائرس پھیلنا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ دنیا کے 51 ممالک تک پہنچ گئی، آج 29 فروری تک کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 2900 سے تجاوز کر گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں